Mr. Wasi Shah - Minister of State for Tourism appreciated Austrian Mountaineer Wilhelm Steindl

Thanks! Share it with your friends!

You disliked this video. Thanks for the feedback!

Added by vindheim
45 Views
Special Report by Talon TV

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے K2 مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی پورٹر محمد حسن کے بچوں کے لیے 1,70,000 امریکی ڈالر کے فنڈز جمع کرنے پر آسٹریا کے کوہ پیما ولہیم اسٹینڈل کی نیک کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ ویلہیم اسٹینڈل کے بے لوث عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جس چیز نے مجھے واقعی حیران اور متاثر کیا وہ پاکستانی نہ ہونے کے باوجود مسٹر ولی کی محمد حسن اور ان کے خاندان کے لیے بے لوث لگن تھی اور انہوں نے ایک ایسے وقت میں ٹھوس اقدامات کیے تھے جب بہت سے لوگ اپنے مفادات کا شکار ہوتے ہیں، مسٹر ولی جیسے لوگ انسانیت پر میرے ایمان کی تصدیق کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انُہوں نے منگل کے روز اپنے آفس میں آسٹریا کے کوہ پیما ولہیم اسٹینڈل کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا مقصد آسٹریا کے کوہ پیما ولہیم سٹینڈل کی قابل تعریف کاوشوں کا اعتراف اور ان کو پاکستانی عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کرناتھا۔

تقریب میں آسٹرین کوہ پیما کے علاوہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، سفیر کی شریک حیات مسزز ترانہ فرہادوف، ڈاکٹر ہینس میکور، چارج ڈی افیئرز آسٹریااور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے، حادثات کی صورت میں پورٹرز کی انشورنس کا کوئی انتظام نہیں تھا، جس کی وجہ سے محمد حسن جیسے خاندانوں کو بغیر کسی مالی امداد کے چھوڑ دیا جاتا تھا تاہم اسلام آباد اور اسکردو میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع ملاقاتوں کے بعد حکومت نے پورٹرز کے لئے کم از کم 30 لاکھ کی انشورنس کوریج پر اتفاق کیا لیکن وہ اب بھی اسے 50 لاکھ تک بڑھانے کے لیے کام کر ہے ہیں۔

انہوں نے ہر پاکستانی کی طرف سے مسٹر ولی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "آپ کے اقدامات اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ جب انسان ایک مشترکہ مقصد کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ کیا کچھ حاصل کر
سکتے ہیں"۔

ولہیم سٹینڈل نے وزیر سیاحت وصی شاہ کا پاکستان میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اورمحمد حسن کے خاندان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں پورٹرز کے لیے ایک اسکول قائم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔
Commenting disabled.